اُردو لَفظ


اُردو کے ساتھ ساتھ تقریباً تمام زُبانوں کے لیے خصوصی آن لائن ٹولز۔
صفحہ اول تعارف رابطہ ٹیم

اُردو لفظ، ایک تعارف





"اردو لفظ" ۔۔۔۔۔۔۔ اُردو ادب کی خدمت کے لیے وقف ایک ویب سائٹ ہے، جس کے بنیادی مقاصد میں اردو لفظ ، یعنی اردو رسم الخط کی خصوصی تزئین و آرائش شامل ہے۔"اردو لفظ " ڈاٹ کام دنیا بھر میں اردو زبان بولنے والوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لانچ کی گئی ہے۔ ہمارے ڈویلپرز نے شبانہ روز محنت اور محبت سے ایسے سافٹ وئر اور ویب ایپلی کیشنز تیار کرلی ہیں جن کی مدد سے اب اردو لکھنے والے انٹرنیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہر اُس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے جو پہلے انگریزی بولنے والوں کو میسر تھی۔ ہمارے پاس نہ صرف اردو دنیا کے تمام تر دستیاب فانٹس ہیں بلکہ اردو سے رومن اور رومن سے اردو منتقل کرنے کے علاوہ آپ کے تخلیقی فن پارے کو دیدہ زیب ڈیزائن میں تبدیل کرنے کا کام بھی اب آپ کی اپنی ویب سائیٹ "اردولفظ" ہی کیا کرےگی۔ یہ اردو لفظ کا بیٹا ورژن ہے۔